ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ایک پلٹی مار تو دوسرا کلٹی مار ہے، بی جے پی، جے ڈی یو پہلے ساتھ لڑیں گے پھرخلاف لڑیں گی: لالو پرساد یادو کا بیان

ایک پلٹی مار تو دوسرا کلٹی مار ہے، بی جے پی، جے ڈی یو پہلے ساتھ لڑیں گے پھرخلاف لڑیں گی: لالو پرساد یادو کا بیان

Mon, 29 Oct 2018 11:21:57  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ29اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز)چارہ گھوٹالے میں جیل کی سزا کاٹ رہے آرجے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے بی جے پی اور جے ڈی یو پر طنزکرتے ہوئے اپنے مخصوص اور معروف لب و لہجے میں کہا کہ یہ دونوں جماعتیں پہلے تو ساتھ مل کر لڑیں گے اور پھر ایک دوسرے کے خلاف لڑیں گی۔

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے ساتھ معاہدے کا اعلان ہونے کے ایک دن بعد بہار کے سابق وزیراعلیٰ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر یہ تبصرہ کیا۔ لالو پرساد یادو نے بی جے پی۔جے ڈی یو اتحاد پر طنز کرتے ہوئے بھوجپوری زبان میں ٹوئٹ کیا کہ ’’ایگو پلٹی مار تو دوسرا کلٹی ماربا ‘‘۔ واضح ہو کہ انہوں نے پلٹی مار سے نتیش کمار اور کلٹی مار سے بی جے پی کی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک ساتھ مل کر لڑیں گے پھر آپس میں لڑیں گے۔ غور طلب ہے کہ بی جے پی اور جے ڈی یوکے درمیان17 سالہ اتحاد 2013 میں ٹوٹ گیا تھا لیکن چار سال بعد وہ دوبارہ متحد ہو گئے۔ آر جے ڈی صدر نے لالو یادو نے ’پلٹی مار ‘ اور ’کلٹی مار ‘ جیسے الفاظ کا بھی استعمال کیا، جو ممکنہ بالترتیب بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ہی ہیں ۔انہوں نے ٹویٹ کیا’ایگو با پلٹی مار،آ دوسرا با کلٹی مار ‘‘۔ مہا گٹھ بندھن سے تین سال سے بھی کم وقت میں جے ڈی یو کے باہر ہونے کے بعد آر جے ڈی نے نتیش کو آڑے ہاتھوں لیا ۔لالو یادو کے چھوٹے بیٹے اور اس وقت کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے بعد گزشتہ سال نتیش قیادت جے ڈی یو نے آر جے ڈی سے ناطہ توڑ لیا اور این ڈی اے میں واپس لوٹ گئے ۔دریں اثناتیجسوی یادو نے ہفتہ کو موتیہاری میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ لالو صرف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام بھی ہے ۔وہ’ ریاست گیر آئین بچاؤ‘ کے تحت مشرقی چمپارن ضلع ہیڈکوارٹر میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ نتیش کی طرح بی جے پی کے سامنے جھک جاتے تو آج وہ بہار کے وزیر اعلیٰ ہوتے۔

 


Share: